*چار چیزیں کبھی نہ چھوڑیں معمول بنائیں*


*1-* اللّٰہ تعالٰی کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللّٰہ تعالٰی بھی آپ کو یاد رکھے: *"فاذکرونی اذکرکم"* : "تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا".  البقرة: آیت 152)


*2-* شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں اضافے سے محروم ہو جائیں گے: *"لئن شكرتم لأ زيدنكم"* "اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا".  إبراهيم :آیت 7)


*3-* دعا نہ چھوڑیں ورنہ آپ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے: *"أدعوني أستجب لكم"* "تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا". ( المؤمن :آیت 60)


*4-* استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے: *"وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون"* "اللّٰہ انھیں عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں". ( الأنفال :آیت 33)


دعا ہے آپ سب کی تمام عمر ایمان کی سلامتی کے ساتھ خیر و برکت والی ہو.


 آمین

Previous Post Next Post